میکسیکو کی جیل میں تشدد، سات پولس افسران کی موت
تشدد پر قابو پانے کے لئے پولس کو رات بھر محنت کرنی پڑی اور کل صبح تک جیل پر مکمل طور کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
لندن: میکسیکو کی مشرقی ریاست ویراكروزکی ایک جیل میں ہونے والے تشدد میں سات پولیس افسران کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم دس قیدی زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹوں میں مقامی انتظامیہ کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو دیر رات ’لا تومبا‘ جیل میں ہونے والے تشدد میں سات پولس افسران کی موت ہو گئی اور اور دس قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس تشدد پر قابو پانے کے لئے پولس کو رات بھر محنت کرنی پڑی اور کل صبح تک جیل پر مکمل طور کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں نے جیل کے اندر گدوں میں آگ لگا دی تھی۔ زیادہ تر افسران کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن ماہرین ، موت کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔