امریکہ کی ایران کے خلاف کارروائی کی دھمکی

اقوام متحدہ: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے حق میں روس کے ویٹو کرنے کے بعد ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ہونڈراس کی راجدھانی تیگوسگلاپا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا ’’اگر روس ایران کی اسی طرح حمایت جاری رکھتا ہے تو امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو اپنے بل بوتے کارروائی کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر اقوام متحدہ کی کونسل کارروائی نہیں کرتی ہے تو ہم اپنی سطح سے کارروائی کریں گے۔‘‘

ہیلی نے کارروائی کے طریق کار کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ روسی ویٹو امریکہ کے لئے ایک طرح سے شکست ہے۔ امریکہ ایران کے لئے مہینوں تک اقوام متحدہ میں جواب دہی طے کرنے کے لئے لابنگ کر رہا تھا۔

اس وقت ایران کی 'تباہ کن غلطی‘ طے نہیں ہونے پر اس کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان 2015 کا معاہدہ چھوڑنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔

نکی ہیلی نے کہا ’’ظاہر ہے یہ ووٹ جوہری معاہدے پر فیصلہ کرنے والا نہیں ہے۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ کوئی مدد نہیں کر سکتا ہے۔ یہ صرف اتنا ہے کہ ایران کو اپنے خطرناک اور غیر قانونی رویے کے لئے ایک پاس مل گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Feb 2018, 1:07 PM