فلسطین نے آسٹریا، چیک، رومانیہ، ہنگری سے اپنے سفیر واپس بلائے

’امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مصر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے، چاروں یوروپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔روسی صدر ولادیمیر پیوتن کی فلسطین کے معاملہ پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔

رجب طیب اردگان نے عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یونہی خاموش رہے تو عالمی افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے۔

غزہ کی صورت حال پر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال

قاہرہ: مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔

اسرائیلی افواج نے پیر کو غزہ کی سرحد پر بعض فلسطینی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولا ہے جس کے سبب اسرائیل مخالف مظاہروں سے کشیدگی انتہا تک پہنچ گئی ہے۔

السیسی نے کل یوتھ کانفرنس کے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ’’امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ فلسطینیوں کا بھی منفی ردعمل ہوگا‘‘۔

میں اسرائیلی عوام سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ اس معاملے پر فلسطینیوں کا ردعمل محدود رہاہے اور فلسطینی لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔