ووٹنگ سے پہلے ہی امریکی عوام خوفزدہ
امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ہتھیاروں کی بکری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس نے امریکی شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں لیکن انتخابات سے قبل امریکی عوام کو انتخابی نتائج سے زیادہ اپنےجان و مال کی فکر نظر آ رہی ہے۔امریکی عوام نظریں جب اس بات پر ہونی چاہئے تھیں کہ ان کا پسندیدہ امیدوار کامیاب ہوگا یا نہیں ان کو فکر اس بات کی ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد امریکہ میں کیا ہوگا؟
امریکہ سے موصول ہونے والی خبروں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکی عوام کی نظریں انتخابات کے نتائج پرنہیں بلکہ نتائج کے اعلان کے بعد پر ہیں۔ نتائج کے بعد پیدا ہونے والے حالا ت سے خوفزدہ امریکی والدین کی اکثریت نے اپنے بچوں کو ہاسٹل سے گھر واپس بلوا لیا ہے۔خبروں کے مطابق لوگوں نے بڑی تعداد میں ضروری اشیا ء گھروں میں جمع کر لی ہے کیونکہ ان کو اس بات کا خدشہ ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شکست کی صورت میں ملک میں فساد بھڑک سکتے ہیں۔
ادھر خبریں ہیں کہ امریکہ کےبڑے شہروں میں بڑے شو روم نے احتیاط برتنی شروع کر دی ہے اور وہ نتائج کے بعد کے حالات سے خوفزدہ ہیں ۔واضح رہے امریکی صدر ڈونالدڈ ٹرمپ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ان کی جیت کے صورت میں ہی انتخابات شفاف اور صحیح ہوں گے شکست کی صورت میں یہ واضح ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہیں اس لئے موجودہ انتظامیہ اپنا کام کرتی رہے گی۔ ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ میں ہتھیاروں کی بکری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس نے امریکی شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائڈن پرحملہ کرتےہوئے کہا کہ ’جو بائڈن لوٹنے والوں، فساد کرنےوالوں اور مارکسوادیوں کےامیدوارہیں جبکہ وہ کسانوں اور مزدوروں کے امیدوار ہیں۔‘‘ ٹرمپ کے اس جملہ نے امریکی عوام میں مزید خوف پیدا کر دیا ہے کیونکہ صدر شکست کی صورت میں بائڈن کے خلاف اس ہتھیار کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کل بائڈن کی انتخابی بس کو ریپبلیکنس نے روکنے کی کوشش کی جس کی ایف بی آئی جانچ کر رہی ہے۔ اس جانچ کے خلاف بھی ٹرمپ نے سخت بیان دیا ہے۔ امریکی عوام نتائج سے پہلے ہی خوفزدہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔