امریکہ کا شام پر تازہ فضائی حملہ، 12 افراد ہلاک
امریکی اتحادی افواج کی طرف سے شام میں دو آرمی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔ جن میں 12 لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
امریکہ کے بعد داعش کا بھی حملہ
مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں شام کے دو فوجی ٹھکانوں پر امریکہ نے بمباری کی ہے جس کے بعد داعش نے بھی ان فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹی دو فوجی بیس کے قریب شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی۔ شامی ذرائع کے مطابق امریکی ہوائی حملوں میں صرف مالی نقصان ہوا ہے یہ حملے صوبہ دیر الزور کے علاقہ البوکمال اور حمیمہ کے درمیان واقع علاقہ پر کئے گئے۔
امریکہ کا شام پر تازہ فضائی حملہ، 12 افراد ہلاک
شام کے سرکاری میڈیا ادارے کے مطابق امریکی اتحادی افواج نے مغربی شام کے نزدیک سرحدی علاقہ کے دو فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ خبروں کے مطابق اس حملہ میں حکومت حامی 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لبنان کے حزب اللہ گروپ کی جانب سے چلائے جارہے ایک فوجی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ شام کی راجدھانی دمشق میں واقع میڈیا سینٹر نے بتایا کہ یہ حملہ عراق سے متصل سرحد کے نزدیک توانائی ادارے ٹی ۔ 2 اور یوفریٹس دریا سے تقریبا سو کلومیٹر دور مغرب میں ہوا ہے۔
سنٹرل ملیٹری میڈیا کے مطابق دیرالزور ریاست کے بوکامل اور حمیہ کے درمیان دو ٹھکانوں کو امریکی فضائیہ نے نشانہ بنایا، جس سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔
جنگی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکی اتحادی فوج کی طرف سے جمعرات کی صبح دو میزائل داغے جانے کی لہریں محسوس کی گئیں۔
اس حملے کے سلسلے میں امریکی اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے فوری ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اتحاد نے اپریل کے مہینے میں بھی شام پر فضائی حملہ کیا تھا۔ شامی فوج پر الزام تھا کہ اس نے باغیوں اور عام شہریوں کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔