بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ نیپال میں گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک
بنگلہ دیشی ایئر لائن کا طیارہ کھٹمنڈو میں لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا اور قریب واقع فٹبال اسٹیڈیم میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو نے کی اطلاع ہے۔
کھٹمنڈو: بنگلہ دیش کا ایک مسافر طیارہ نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 67 مسافروں اور 4 عملہ کو ملا کر کل 71 افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق طیارے سے اٹھنے والے دھویں کے بادل دور سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔
خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہوئے طیارے پر سوار 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے پر سوار 17 افراد کو بچایا جا گیا ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دریں اثنا جائے حادثے سے اب تک 20 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے۔
نیپالی اخبار کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا یو ایس بنگلہ ایئرلائن کا طیارہ کھٹمنڈو میں ترائی بھون انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ٹی آئی اے)کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ٹی آئی اے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا اور قریب واقع فٹبال اسٹیڈیم میں گر کر تباہ ہوگیا۔
یو ایس بنگلہ ایئر لائن کی پرواز ایس 2 اے جی یو نے ڈھاکہ سے اڑان بھری اور 2 بج کر 20 منٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ طیارہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ۔ ٹی آئی اے حکام نے طیارے میں تکنیکی خرابی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند رامناتھ کووند نے ہم سایہ مملاک سے وابستہ اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں کووند نے کہا، ’’کٹھمنڈو طیارہ حادثہ کی خبر سن کر انتہائی تکلیف پہنچی۔ مہلوکین کے لواحقین کے تئیں ہمارئی تعزیت اور ہم زخمی افراد کو جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Mar 2018, 4:06 PM