زیلنسکی نے کئی سابق یوکرائنی سیاست دانوں کی شہریت چھین لی
گزشتہ سال فروری میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین نے متعدد افراد کی شہریت چھین لی ہے اور سینکڑوں روسی اور بیلاروسی افراد اور فرموں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کو روس نواز اثر و رسوخ سے نجات دلانے کے لیے کئی سابق بااثر سیاست دانوں کی شہریت چھین لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی رہنما دوہری شہریت کے حامل تھے۔
مسٹر زیلنسکی نے کل رات ایک ویڈیو خطاب میں کہاکہ "آج میں نے اپنے ملک کو جارحیت پسندوں سے بچانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔"
یوکرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس فہرست میں وکٹر یانوکووچ کے دفتر سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ سیاست دان شامل ہیں، جنہوں نے 2010 سے 2014 تک یوکرین کے روس نواز صدر کے طور پر کام کیاتھا، جب تک کہ انہیں عہدے سے نہیں ہٹا دیا گیا۔
آر بی سی-یوکرائن کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس فہرست میں سابق وزیر تعلیم اور سائنس دیمیٹرو تباچنک، سابق نائب وزیر اعظم اور یانوکووچ انتظامیہ کے سربراہ آندرے کلیوئیف اور سابق وزیر داخلہ ویتالی زخارچینکو شامل ہیں۔
گزشتہ سال فروری میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین نے متعدد افراد کی شہریت چھین لی ہے اور سینکڑوں روسی اور بیلاروسی افراد اور فرموں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔