افغانستان میں امریکی ہوائی حملے میں آئی ایس کے دو چوٹی کے کمانڈر ہلاک، ایک زخمی
پنٹاگن کے مطابق امریکہ اب بھی 31اگست تک افغانستان میں فوجیوں کی واپسی پورا کرنے کے ارادے پر قائم ہے۔
داعش کے کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے بعدجس میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہو گئےتھے امریکہ نے داعش کےخلاف سخت کارروائی کا پیغام دیتے ہوئےکل ان کےٹھکانوں پر حملےکئے۔ واضح رہے افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے دو چوٹی کے کمانڈر ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا ہے۔
امریکی فوج نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ فوج کے میجر جنرل ولیم ٹیلر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے دوچوٹی کے کمانڈر مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگن کے پریس سکریٹری جان کربی نے کہاکہ امریکہ موجودہ وقت میں افغانستان میں اپنے فوجیوں پر منڈرا رہے خطرات کی نگرانی کررہا ہے۔
پنٹاگن کے مطابق امریکہ اب بھی 31اگست تک افغانستان میں فوجیوں کی واپسی پورا کرنے کے ارادے پر قائم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔