افغانستان کی طرف سے ہوئے حملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت
خفیہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں کی فائنرنگ میں دو سے تین دہشت گرد مارے گئے اور کم از کم تین دہشت گرد زخمی ہوگئےاوردوپاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغانستان اورپاکستان کی سرحد پرحالات کشیدہ ہیں اورجیسا کہاجارہا تھا ویسا نہیں ہے کہ حالات پاکستان کےحق میں ہیں ۔پاک افغان سرحد پر کشیدگی ہےاورکل پاکستان کے شمال مغربی باجوڑ ضلع میں افغانستان کے دہشت گردوں کے سرحد سے کئے گئے حملے میں دو پاکستانی فوجیوں کی موت ہوگئی۔
فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک رلیشنس (آئی ایس پی آر) نے کل بیان جاری کرکے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ میں سرحد پر واقع ایک فوجی جانچ چوکی پر فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ خفیہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں کی فائنرنگ میں دو سے تین دہشت گرد مارے گئے اور کم از کم تین دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لئے دہشت گردوں کی طرف سے افغانستان کی زمین کے استعمال کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغانستان میں موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔