سری لنکا کی جیل میں سینی ٹائزر پینے سے دو ایرانیوں کی موت ، 10 غیر ملکی قیدی اسپتال میں داخل
جیل میں بند 10 دیگر ایرانی قیدیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان قیدیوں کوسینی ٹائزر ایرانی سفارتخانے نے کووڈ 19 کے پیش نظر دستیاب کرایا تھا ۔
سری لنکا میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں دو غیر ملکی قیدیوں کی موت ہو گئ اور دیگر دس غیر ملکی قیدی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔یہ واقعہ سری لنکا کی دارالحکومت کولمبو میں واقع کولمبو ریمانڈ جیل میں پیش آیا جہاں کچھ قیدیوں نے ان کو دیا گیا سینی ٹائزر پی لیا ۔
اس واقعہ میں دو ایرانی قیدیوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگران کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ مقامی میڈیا نےاپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ جیل کی ترجمان چندنا ایکنائکے نے بتایا کہ جیل میں بند 10 دیگر ایرانی قیدیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان قیدیوں کوسینی ٹائزر ایرانی سفارتخانے نے کووڈ 19 کے پیش نظر دستیاب کرایا گیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ ان قیدیوں کوہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اوران لوگوں نے بدھ کی دیر رات سینی ٹائزر پیا۔ اسپتال میں داخل قیدیون کی حالت نازک نہیں ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان قیدیوں نے خود کشی کی کوشش کی تھی یا انہوں نے جیل سے فرار ہونے کے لئے ایسا کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔