بنگلہ دیش کےسابق کرکٹرز مرتضیٰ، نفیس اور نجمل کورونا سے متاثر

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملات کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ دنیا کے بڑے نام مشرف مرتضیٰ، نفیس اقبال اور بائیں ہاتھ کے اسپینر نجمل اسلام کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

مشرف کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ مشرفی پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھے اور جمعہ کے روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ انہیں گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ 36 سالہ مشرفی بنگلہ دیش کے لئے 36 ٹیسٹ ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ کورونا وبا کے دوران متاثرہ افراد کی مسلسل مدد کر رہے تھے۔


بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور موجودہ ون ڈے کپتان تمیم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں ۔ 34 سالہ نفیس نے بنگلہ دیش کے لئے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پہلے تین معاملات کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس تیرہ جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا ۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کورونا کیسز کی تعداد 108775 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 1425 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک 43993 افراد اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔