امریکہ میں طیارہ حادثہ، دو افراد کی موت

بچاؤ ٹیمیں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک فلوٹ طیارے کے ساتھ علاقے میں پہنچیں اور جھیل میں ملبہ پایا، لیکن پانی یا ساحل پر کسی بھی زندہ بچ جانے کے آثار نظر نہیں آئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

امریکی ریاست الاسکا میں کینائی جزیرہ نما کی کریسنٹ جھیل میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔یہ حادثہ منگل کی دوپہر کو پیش آیا۔ ریاستی فوجیوں نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دو پیدل چلنے والوں نے یہ حادثہ دیکھا اور منگل کی دوپہر فوجیوں کو اس کی اطلاع دی۔ بچاؤ ٹیمیں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک فلوٹ طیارے کے ساتھ علاقے میں پہنچیں اور جھیل میں ملبہ پایا، لیکن پانی یا ساحل پر کسی بھی زندہ بچ جانے کے آثار نظر نہیں آئے۔


فوجیوں نے بتایا کہ ان کی لاشوں کی بازیابی کی کوششیں بدھ کو بھی جاری رہیں۔ علاقے میں دو لوگوں کے ساتھ ایک پائپر پی اے-18 سپر کیوب طیارے تاخٰر سے آنے کی اطلات ملی تھی۔ آرمی آفیسر آسٹن میک ڈینیئل نے بتایا کہ طیارہ موز پاس سے روانہ ہوا تھا اور توقع ہے کہ وہ اسی علاقے میں واپس آئے گا۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔