ترکی: فوج نے شمال مغربی شام میں وائی پی جی کے 12 ارکان کو ہلاک کیا

ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے پی کے کے کودہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہےاور وہ  30 سال سے زائد عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ترک سیکورٹی فورسز نے شمال مغربی شام میں شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے 12 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ترک وزارت دفاع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ وائی پی جی کے ارکان کو ترک افواج کی جانب سے آپریشن فرات شیلڈ زون پر "اشتعال انگیز فائرنگ" کے بعد "بے اثر" کر دیا گیا۔


ترک حکام اکثر اپنے بیانات میں لفظ "نیوٹرلائزڈ" کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے کرتے ہیں کہ متعلقہ "دہشت گردوں" نے خودسپردگی کردی ہے یا مارے گئے یا پکڑے گئے ہیں۔

ترکی وائی پی جی گروپ کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شامی شاخ کے طور پر دیکھتا ہے۔ترک فوج نے پڑوسی ملک کے ساتھ اپنی سرحد پر وائی پی جی فری زون بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 2016 میں شمالی شام میں آپریشن یوفریٹس شیلڈ شروع کیا تھا۔


پی کے کے، جسے ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے، 30 سال سے زائد عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔