صدارتی الیکشن: ووٹنگ کے دوران ٹرمپ جیت کے نشے سے سرشار نظرآئے

کل امریکہ کے 46 ویں صدر کے انتخاب یا موجودہ صدر کو مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے اور اب گنتی جاری ہے۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ سٹی اے ایم
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ سٹی اے ایم
user

یو این آئی

پولنگ کے آغاز کے مر حلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی سے خود کو شاداں و فرحاں محسوس کر رہے ہیں۔ تازہ خبروں کےمطابق صدر ٹرمپ اپنے قریبیوں کےساتھ وہائت ہاؤس میں نتائج دیکھ رہے ہیں۔

جیت کے یقین سے سرشار مسٹر ٹرمپ نےووٹنگ کے دوران فاکس نیوز کو فون پر انٹرویو میں کہا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے اورلگتا ہے کہ فتح ان کی ہی ہوگی۔


انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ وہ فلوریڈا اور ایریزونا جیسی اہم ریاستوں میں بڑی انتخابی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور وہ ان تمام اہم ریاستوں میں اپنی کامیابی کے تعلق سے پر امید ہیں کی توقع کرتے ہیں جہاں انتخابی فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیکساس میں تو نمایاں کامیابی ان کے حصے میں آئے گی۔ شمالی کیرولائنا اور دوسرے مقامات کے تعلق بھی مسٹر ٹرمپ خوش امید نظر آئے۔ واضح رہے نتائج کے مطابق فلوریڈا میں ٹرمپ کو بڑھت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ کل امریکہ کے 46 ویں صدر کے انتخاب یا موجودہ صدر کو مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔


ڈیموکریٹک اُمیدوار جوبائیڈن اورموجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ بظاہر مسٹر ٹرمپ کے انتخابی منتظمین پوری طرح مطمئن نظر آتے ہیں۔

چار سال قبل مسٹر ٹرمپ 2016 کے انتخاب میں ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر اقتدار میں آئے تھے۔ سابقہ الیکشن میں زائد از 13 کروڑ 65 لاکھ ووٹروں نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا اور 9 کروڑ 20 لاکھ لوگ اس عمل سے دور رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔