ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے بعد پہلی مرتبہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیرہ نومبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کی اوول آفس میں یہ پہلی واپسی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر جو بائیڈن نے تیرہ نومبر کو وائٹ ہاؤس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس دوران بائیڈن نے ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ واپسی پر خوش آمدید۔  اس ملاقات میں دونوں نے پرامن طریقے سے اقتدار سونپنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بائیڈن نے ٹرمپ سے اقتدار کی پرامن منتقلی کا وعدہ بھی کیا۔

درحقیقت ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار سونپنے سے متعلق کئی اہم روایات پر عمل نہیں کیا گیاتھا۔ اس وقت بھی انہوں نے جو بائیڈن پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہی نہیں ٹرمپ نے بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم اس بار نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے اور ان روایات پر عمل کرنے میں پہل کر دی ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ چھہ نومبر کو ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں بڑی جیت درج کی ہے۔ انہوں نے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی۔ ریپبلکن پارٹی کے 51 اور ڈیموکریٹک پارٹی کے 42 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو 267 ووٹ ملے جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو 226 الیکٹورل کالج ووٹ ملے۔

جیت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا شکریہ، ہم نے ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہم اپنی سرحدیں مضبوط کریں گے، ملک کے تمام مسائل حل کریں گے۔ ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیٹ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے خاندان اور مستقبل کے لیے لڑیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔