ٹرمپ انتظامیہ آزادی کا تحفظ کرے گی: میلانیا ٹرمپ

خاتون اول نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ہمارے ملک کے شہری ایک دوسرے کے ساتھ اپنی وابستگی میں دوبارہ شامل ہوں گے اور ذاتی آزادی، معاشی خوشحالی اور سلامتی کے لئے نظریے سے بالاتر ہو کر آگے بڑھیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آزادی کا تحفظ کرے گی۔ میلانیا ٹرمپ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد لوگوں نے انہیں آزادی کے تحفظ کا کام سونپا ہے۔ انہوں نے کہا، "ٹرمپ انتظامیہ ان آزادیوں کا دفاع کرے گی جو "ہماری جمہوریہ کا دل ہیں"۔ امریکیوں کی اکثریت نے ہمیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنی جمہوریہ کے دل - آزادی کا دفاع کریں گے۔" میں امید کرتی ہوں کہ ہمارے ملک کے شہری ایک دوسرے کے ساتھ اپنی وابستگی میں دوبارہ شامل ہوں گے اور ذاتی آزادی، معاشی خوشحالی اور سلامتی کے لئے نظریے سے بالاتر ہو کر آگے بڑھیں گے۔


ڈونالڈ جوڑے کے بیٹے بیرن نے 2024 کے انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالا۔ بیرن  ٹرمپ نے 5 نومبر کو ووٹ ڈالتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا تھا پہلی بار ووٹ دیا - اپنے والد کے لئے اور ہیش ٹیگ تھا 18 سال۔