مصر کی سرحد پر قطار بند کھڑے ہیں راحتی اشیاء سے بھرے ٹرک، نہیں مل رہی غزہ میں انٹری کی اجازت!
غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ راحتی اشیاء کی فراہمی کے لیے واحد راستہ ہے لیکن یہ پوری طرح سے بند ہے، اسرائیل فوج نے یہاں آمد و رفت پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بری طرح تباہ ہو چکے غزہ تک پہنچنے کے انتظار میں راحتی اشیاء، طبی امداد، کھانے اور کمبلوں سے لدے سینکڑوں ٹرک رفح کراسنگ پر مصر کی طرف قطار بند کھڑے ہیں۔ اسرائیلی فوج ان امدادی ٹرکوں کو سرحد پار کر آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔
دراصل غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کسی بھی طرح کی فراہمی کے لیے واحد باقی راستہ ہے، لیکن یہ گزشتہ ہفتہ کے بیشتر وقت سے بند ہے۔ اسرائیل-حماس کے بیچ جنگ جاری ہے اور اس درمیان اسرائیلی فوج کے ذریعہ لگائی گئی روک کی وجہ سے نہ تو غزہ باشندے، نہ ہی کوئی غیر ملکی شہری اور نہ راحتی و امدادی اشیا پار کر پا رہے ہیں۔
ایک ٹرک ڈرائیور شہاتا سیبر نے خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ ٹرک منگل کی صبح شمالی سنائی کے ارش شہر سے رفح کراسنگ کی طرف چلے گئے۔ ارش نے میں امداد لوڈنگ کرنے کے بعد تقریباً چار دنوں تک انتظار کرنے والے سیبر نے کہا کہ ’’مجھے کوفے کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کو مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
مصر کے ایک سیکورٹی افسر نے شنہوا کو بتایا کہ رفح پار کرنے کے بعد ٹرک غزہ جانے سے پہلے اسرائیلی فریق کے ذریعہ جائزہ لیے جانے کے لیے کیریم شالوم سرحد پار کی طرف جائیں گے۔ اردن، ترکی اور یو اے ای سے امداد کا ذخیرہ ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ فراہم کی گئی طبی امداد کے ساتھ رفح سے 50 کلومیٹر مغرب میں ارش ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔
مصر کے وزیر خارجہ سمیہہ شوکری نے پیر کے روز کہا کہ جنگ کی شروعات کے بعد سے مصر نے اقوام متحدہ کے کوآرڈنیشن میں امداد فراہم کرنے کے لیے غزہ کی سرحد سے ملحق رفح کراسنگ کو کھلا رکنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اسرائیلی حکومت نے غزہ کی طرف سے رسائی کی اجازت دینے کے لیے کوئی ترکیب نہیں کیا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔