افغانستان: دو مساجدپر حملوں میں 72 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کابل: افغانستان میں د و خود کش حملوں میں کم سے کم 72لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے جمعہ کی شام دو مساجد کو نشانہ بنایا۔

پہلا واقعہ راجدھانی کابل میں پیش آیا جہاں ایک حملہ آور امام ضامن مسجد میں داخل ہوا، جو دارالحکومت کے مغربی تشتی بارچی علاقے میں واقع ہے، جہاں اُس نے اپنے جسم سے بندھے بارود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ اس حادثہ میں40افراد مارے گئے۔



افغانستان: دو مساجدپر حملوں میں 72 افراد ہلاک

مقامی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مقامی حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

داعش کی ایک ویب سائٹ پر شدت پسندوں نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش کی افغان شاخ نے کابل اور افغانستان کے دیگر مقامات پر شیعہ عبادت گاہوں پر کیے گئے حالیہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

دوسرے واقعہ میں ایک دیگر خود کش حملہ آور نے صوبہ غور کی ایک مسجد میں گھس کر خود کو اڑا لیا جس میں 30 سے زائد افراد کی موت ہوگئی اور متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Oct 2017, 9:58 AM