ایرانی صدر کے جنازہ میں شرکت کے لیے سڑکوں پر نکلی ہزاروں افراد کی بھیڑ، سبھی ماتم کناں

نم آنکھوں کے ساتھ ایرانی پرچم اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی تصویر لہراتے ہوئے لوگ شمال مغربی شہر تبریز کے مرکزی چوک سے روانہ ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>ابراہیم رئیسی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ابراہیم رئیسی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اچانک ایک حادثہ میں انتقال ہونے سے پوری دنیا صدمے میں ہے۔ خصوصاً ایرانی عوام ماتم کناں دکھائی دے رہی ہے۔ ایران میں ہر طرف غم کا ماحول ہے اور آج ہزاروں افراد ابراہیم رئیسی کے جنازے میں شرکت کے لیے سڑکوں پر نظر آئے۔ نم آنکھوں کے ساتھ وہ ایرانی پرچم اور مرحوم صدر رئیسی کی تصویر لہراتے ہوئے لوگ شمال مغربی شہر تبریز کے مرکزی چوک سے روانہ ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر رئیسی اتوار کو مشرقی آذربائیجان سے لوٹ رہے تھے، تبھی آذربائیجان کے سرحدی شہر زولفا کے قریب طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پیر کے روز اس طیارے میں سوار سبھی 9 افراد کے انتقال کر جانے کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں ایران میں پانچ روزہ قومی غم کا اعلان کر دیا گیا۔ ہندوستان میں بھی آج ایک دن کا غم منایا جا رہا ہے۔


اس درمیان سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں ابراہیم رئیسی کے جنازہ کے ساتھ ہزاروں افراد کی بھیڑ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے دور دور سے لوگ ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اور ان کا آخری دیدار کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔ کچھ ایسی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جن میں ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی کفن میں نظر آ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سمیت 9 لوگوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہو گئی تھی۔ اس خبر نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد مخبر کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مخبر کو عبوری ذمہ داری سونپی ہے۔ خامنہ ای نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق مخبر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔