طالبان نے اپنے بانی ملا عمر کی کار زمین سے کھود نکالی، 21 سال پہلے ہوئی تھی دفن

برطانوی روزنامے دی گارڈین کے مطابق متعلقہ اعلیٰ حکام نے اس کار کو کابل کے نیشنل میوزیم میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے بانی ملا محمد عمر کی کار کو زمین سے کھود نکالا ہے۔ ملا عمر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ملک کے جنوبی حصے میں چھپنے کے لیے اس کار کا استعمال کیا تھا۔ برطانوی روزنامے دی گارڈین کے مطابق متعلقہ اعلیٰ حکام نے اس کار کو کابل کے نیشنل میوزیم میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔

طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "اس کار میں سوار ہوکر ایک ایسے شخص نے سفر کیا ہے جو تاریخ کے سب سے حیران کن واقعات میں سے ایک کا حصہ رہا ہے۔" انہوں نے کہا، انہیں اللہ پر بھروسہ تھا۔ انہوں نے درجنوں حملہ آور ممالک کے خلاف جنگ لڑی اور جیت حاصل کی۔ ان کی کارکو ملک کے قومی عجائب گھر میں رکھا جانا چاہئے۔


قابل ذکر ہے کہ کھدائی سے متعلق تصاویر طالبان سے وابستہ ایک کارکن نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔ تصویروں میں گاڑی کو پلاسٹک کی چادر سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔