سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کے ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر
وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو کے مطابق وزارت نے اپنے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے اس استفسار پر کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ پر وضاحت کی ہے۔ اس استفسار کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اور مدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔