دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.38 کروڑ سے متجاوز، 8 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
امریکہ میں اب تک 5777684 افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر اور 178486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3669995 جان لیواوبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 116580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی:دنیا بھر میں جان لیوا اور خطرناک کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.38 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23821321 متاثر 818157 افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 5777684 افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر اور 178486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3669995 جان لیواوبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 116580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بدھ کی صبح ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 67151 سےبڑھ کر 3234475 ہوگئی ہے اور اسی دوران 1058 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 59445 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2467759 ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 707267 تک جا پہنچی ہے۔
کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، اور اب تک یہاں 963655 افراد متاثر اور 16524 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک جنوبی افریقہ میں 613017 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور 13308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 600000 سے بڑھ کر 600438 اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27813 ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں بھی کورونا سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 568621 اور 61450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 551688 افراد اس وائرس سے متاثر اور 17889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوروپی ملک اسپین میں نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ اب نویں پوزیشن پر ہے، یہاں اب تک لگ بھگ 412553 افراد متاثر اور 28924 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اور یہاں 400985 افراد متاثر اور 10958 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 363363 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 20901 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس وبا سے ارجنٹائنا میں 359638 افراد متاثر اور 7563 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 329821 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے 41535 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 309768 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 3722 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہاں کوروناوائرس سے 299628 افراد متاثر جبکہ 4028 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 293711 کوروناوائرس سے متاثر اور 6267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 285902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 30549 ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 261194 اور 6163 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 260298 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 35441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جرمنی میں اب تک 237583 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9281 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا نے 211947 لاکھ افراد کو متاثر اور 6596 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں متاثرین کی تعداد 9996 ہوگئی ہے جبکہ کینیڈا میں 9136، انڈونیشیا میں 6858، ایکواڈور میں 6368، نیدرلینڈ میں 6225، سویڈن میں 5814، مصر میں 5298، بولیویا میں کورونا کی زد میں آنےسے 4664 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور چین میں 4712، رومانیہ میں 3272، فلپائن میں 3038، گوئٹے مالا میں 2594، یوکرین میں 2362، سوئٹزرلینڈ میں 2001، پولینڈ میں 1955، پنامہ میں 1919، پرتگال میں 1805،آئر لینڈ میں177 اور ہونڈوراس میں1654 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔