پورے برطانیہ کا ہوائی نظام درہم برہم، ٹریفک کنٹرول سسٹم ٹھپ، ہزاروں فلائٹس بری طرح متاثر

انجینئر تکنیکی خامی کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جلد ہی اسے ٹھیک کیا جا سکے، اس کے ساتھ ہی مسافروں سے اس تکنیکی خامی کے سبب ہونے والی کسی بھی پریشانی کے لیے معافی مانگی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مسافر طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مسافر طیارہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی خامی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں فلائٹس بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ نہ ہی کسی طیارہ کی لینڈنگ ہو پا رہی ہے اور نہ ہی کسی طیارہ کو پرواز کے لیے اجازت دی جا رہی ہے۔ گویا کہ برطانیہ کا ہوائی نظام پوری طرح درہم برہم ہو گیا ہے اور ٹریفک کنٹرول سسٹم ٹھپ ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی قومی ہوائی ٹریفک سروس کا کہنا ہے کہ ’’تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، اور ایسے میں پروازوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔‘‘

موصولہ اطلاعات کے مطابق انجینئر تکنیکی خامی کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جلد ہی اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں سے کہا گیا ہے کہ اس تکنیکی خامی سے ہونے والی کسی بھی پریشانی کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ برطانیہ کے ہوائی نظام میں کس طرح کی تکنیکی خامی پیدا ہوئی ہے اور اس کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔


اسکاٹ لینڈ کی ایئرلائن لوگانیئر کے ذریعہ جانکاری دی گئی ہے کہ برطانیہ کے ایئر ٹرافک کنٹرول کمپیوٹر سسٹم میں نیٹورک کا مسئلہ درپیش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کچھ گھریلو پروازوں پر اثر نہیں پڑے گا، حالانکہ بین الاقوامی پروازوں پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے اور اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس معاملے میں نیٹس (نیشنل ایئر ٹرافک سروسز) نے بتایا کہ ’’انجینئر تکنیکی خامی تلاش کرنے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس سے ہونے والی کسی بھی پریشانی کے لیے ہم معافی چاہتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔