تھائی لینڈ بحریہ کا جہاز ڈوبا، 100 سے زائد ارکان پھنسے

رائل تھائی نیوی کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں کوئی موت نہیں ہوئی تاہم عملے کے 106 ارکان میں سے 28 اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تھائی لینڈ بحریہ کا جہاز، تصویر آئی اے این ایس
تھائی لینڈ بحریہ کا جہاز، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنکاک: خلیج تھائی لینڈ میں شدید طوفان کے دوران تھائی لینڈ بحریہ کا ایک جہاز ڈوب گیا، جس سے 100 سے زیادہ سیلرس پھنس گئے، حالانکہ ان میں سے زیادہ تر کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ رائل تھائی نیوی کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں کوئی موت نہیں ہوئی تاہم عملے کے 106 ارکان میں سے 28 اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بحریہ کا جہاز ایچ ٹی ایم اے ایس سکھوتائی پراچوپ صوبہ کھیری خان کے بنگ سفن ضلع کے ساحل سے صرف 32 کلومیٹر دور پانی میں گشت پر تھا جب اتوار کی رات تقریباً 11.30 بجے طوفان کی زد میں آ گیا۔


رائل تھائی نیوی نے اطلاع دی ہے کہ تین بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو مدد کے لیے روانہ کیا گیا تھا، لیکن جہاز ڈوبنے سے پہلے صرف ایچ ٹی ایم اے ایس ہی اس تک پہنچ سکا۔ ایچ ٹی ایم اے ایس کربوری نے سکھوتائی پر سوار 106 ملاحوں میں سے 78 کو بچالیا۔ عملے کے باقی ارکان کی تلاش کے لیے رات سے تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔