تھائی لینڈ: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق، 31 ہزار مکانات متاثر
آفات مینجمنٹ ایجنسی نے تھائی لینڈ کے 31 صوبوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمعرات تک اچانک سیلاب، جنگلات سے بہنے اور تیز ہواؤں سے چوکنا رہیں۔
بنکاک: تھائی لینڈ میں میں آج سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان قدرتی آفات کی وہج سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ 13 صوبوں میں تقریباً 31 ہزار مکانات کے متاثر ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سیلاب اور لینڈ سلائڈ واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’حکام مانسون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پانی کو نکالنے اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے پانچ شمالی صوبوں کے بقیہ 737 متاثرہ دیہی علاقوں کو امداد فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔‘‘
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات کے بعد ملک بھر کے 31 صوبوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمعرات تک اچانک سیلاب، جنگلات سے بہنے اور تیز ہواؤں سے چوکنا رہیں۔ اس درمیان حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر سخت نظر رکھیں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور مشینری تیار کریں جو زیادہ خطرے والے علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔