تھائی لینڈ: مجرم کو 13 ہزار 275 سال قید کی سزا

ہزاروں سال جینے کی دعائیں تو آپ نے ضرور سنی ہوں گی لیکن ہزاروں سال قید کی سزا سنی ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ، تھائی لینڈ کی عدالت نے فراڈ کے مجرم کو 13ہزار 275 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بہرحال،دنیا کے کچھ ممالک میں کرپشن، بدعنوانی، دھوکہ و فریب کے معاملوں میں ایسی سزائیں بطور نظیر پیش کی جاسکتی ہے جس سے لوگ خوف کھائیں اور کسی کے ساتھ دھوکہ اور فریب نہ کریں۔

چونتیس سالہ مجرم پوڈٹ پر الزام تھا کہ اس نے انتہائی زيادہ منافع کا لالچ دے کر چالیس ہزار افراد کو اپنے فراڈ کا نشانہ بنایا ، ان چالیس ہزار لوگوں نے سولہ کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی۔اعتراف جرم کے بعد مجرم کی سزا نصف ضرور کردی گئی لیکن پھر بھی وہ چھ ہزار چھ سو سینتیس سال چھ ماہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔