چین: طالب علم نے چاقو سے 8 افراد کو قتل اور17 کو زخمی کر دیا، فیل ہونے سے تھا ناراض!
یکسنگ شہر میں پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ شام کے وقت جیانگ سو صوبے کے ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا۔
چین کے مشرقی شہر ووشی میں ہفتے کی شام اکیس سالہ طالب علم کی جانب سے چاقو کے وار کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ہٹ اینڈ رن کے واقعے کے چند دن بعد پیش آیا ہے جس میں چین کے جنوبی شہر جوہائی میں ایک اسپورٹس سینٹر کے باہر لوگوں کے ایک گروپ پر گاڑی چڑھانے سے 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یکسنگ شہر میں پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ شام کے وقت جیانگ سو صوبے کے ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسکول کا سابق طالب علم تھا، جس نے اس سال گریجویشن کرنا تھا، لیکن امتحان میں فیل ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز زخمیوں کے علاج اور حملے سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے پوری طرح سے کام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل جوہائی میں ایک 62 سالہ شخص نے اپنی کار بھیڑ پر چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے تھے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم جس کی شناخت اس کی کنیت فین سے ہوئی ہے، اپنی بیوی سے طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے مطمئن نہیں تھا اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ایک عینی شاہد چن کے مطابق اسٹیڈیم کے ارد گرد بنائے گئے ٹریک پر لوگ صبح و شام چہل قدمی کے لیے آتے ہیں۔ 11 نومبر کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اپنا تیسرا لیپ مکمل کیا تھا کہ اچانک ایک کار تیزی سے ٹریک کی طرف آئی اور کئی لوگوں کو کچل ڈالا، میں ایک طرف کود کر جان بچانے میں کامیاب رہا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔