سری لنکا انتخاب: دسانائیکے کی پارٹی نے حاصل کی بڑی جیت، این پی پی کو 159 سیٹوں پر ملی کامیابی

نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملی ہے، این پی پی کو کو 225 پارلیمانی سیٹوں میں سے 159 پر جیت ملی ہے، راج پکشے فیملی کی پارٹی پودُجنا پیرامونا پارٹی کا تقریباً صفایا ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دسانائیکے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دسانائیکے، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

سری لنکا کے عام انتخاب میں صدر انورا دسانائیکے کی قیادت والے نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ یہ سری لنکا کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت میں سے ایک ہے، کیونکہ این پی پی کو 225 پارلیمانی سیٹوں میں سے 159 پر کامیابی ملی ہے۔ دوسری طرف راج پکشے فیملی کی پارٹی پودُجنا پیرامونا پارٹی (پی پی پی) کا تقریباً صفایا ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انورا دسانائیکے کا تعلق بایاں محاذ نظریہ سے ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ان کی پارٹی جے وی پی (جنتا ومکتی پیرامونا) کے رشتے پیچیدہ ہیں۔ انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے نظریاتی طور پر ہندوستان سے دوری بنائے رکھی ہے۔ حالانکہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد دسانائیکے نے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ دسانائیکے کو چین کا قریبی تصور کیا جاتا ہے، لیکن انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہندوستان اور چین دونوں دوست ہیں۔


بہرحال، جمعہ کے روز سری لنکا کے پارلیمانی انتخاب کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا۔ سب سے زیادہ 159 سیٹوں پر این پی پی اتحاد کو کامیابی ملی ہے۔ راج پکشے فیملی کی پارٹی پی پی پی کو صرف 3 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ سابق صدر رانیل وکرماسنگھے کی حمایت والی نیو ڈیموکریٹک فرنٹ نے 5 سیٹوں پر قبضہ جمایا۔ اپوزیشن کے لیڈر سجیتھ پریم داسا کی سماگی جن بالویگیا پارٹی کے حصے میں 40 سیٹیں آئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔