آسٹریلیا کے جزیرے رسل پر المناک حادثہ، آگ میں جھلسنے سے باپ سمیت 6 لوگ زندہ جل گئے

آگ لگنے کے اس حادثے میں ایک شخص سمیت 5 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آسٹریلیا کے جزیرہ رسل میں اتوار  ،6 اگست کو ایک المناک حادثے میں پانچ نوجوان لڑکے اور باپ زندہ جل گئے۔ پولیس نے واقعہ کو تباہ کن قرار دیا۔ برسبین کے قریب رسل آئی لینڈ کے ایک گھر میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ نے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ تاہم ماں حادثے میں بال بال بچ گئی۔

28 سالہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون  گھبرائی ہوئی ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مکان تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں 34 سالہ مرد اور 5 لڑکے شامل تھے جن کی عمریں 11 سے 3 سال کے درمیان تھیں۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ میٹ کیلی نے کہا، "آگ لگنے کے وقت ایک 28 سالہ خاتون گھر کے اندر تھی۔ اسے آگ سے نکالا گیا تھا۔ اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت جذباتی طور پر بہت پریشان ہیں، لیکن انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جب آگ لگی تو وہ گھر میں تھی اور ہم انہیں بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں ایک شخص سمیت 5 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس فی الحال آتشزدگی کو مشکوک نہیں سمجھ رہی ہے۔


اس حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 20 کے قریب فائر فائٹرز تعینات کیے گئے تھے۔ جزیرہ رسل تقریباً تین کلومیٹر چوڑا اور آٹھ کلومیٹر لمبا ہے اور یہ شمالی اسٹریڈ بروک جزیرہ اور کوئنز لینڈ کی سرزمین کے درمیان واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 3,700 کے لگ بھگ ہے۔

آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس  سے بات کرتے ہوئے، مقامی لوگوں نے کہا کہ متاثرہ مکانات شہر کے مرکز سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ کوئنز لینڈ کے اپوزیشن لیڈر ڈیوڈ کرس نے عوام کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔