بنگلہ دیش سلہٹ میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت 139 گرفتار
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان معاملات میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور خصوصی اختیارات ایکٹ کے تحت پولیس پر حملہ اور رکاوٹیں شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کے سلہٹ میں سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے طلباء کے احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت تقریباً 139 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
افسران نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف الاسلام کے حوالے سے بتایا کہ ریزرویشن اصلاحات کے لیے طلباء کے احتجاج کے دوران جھڑپوں، توڑ پھوڑ اور آتش زنی سے متعلق 11 معاملات میں پولیس نے ہفتہ کی صبح تک 139 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان معاملات میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور خصوصی اختیارات ایکٹ کے تحت پولیس پر حملہ اور رکاوٹیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں چھ، جلال آباد پولیس اسٹیشن میں چار اور دکھین سورما تھانے میں ایک معاملہ درج کیا گیا۔میڈیا کے مطابق 244 نامعلوم افراد اور 16015 نامزد افراد کے خلاف معاملےھ درج کیے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔