خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے ہی کیا: کیلیمارڈ

اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کیلیمارڈ کا کہنا ہے کہ ’’ترکی میں میرے مشن کے دوران جمع کئے گئے ثبوتوں میں بادی النظر یہ سامنے آیا ہے کہ مسٹر خاشقجی کا مکمل منصوبہ بند طریقے سے بے رحمانہ قتل کیا گیا تھا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ایگنیس کیلیمارڈ، جو کہ غیر معمولی قتل معاملوں کو دیکھتی ہیں، ان کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے حکام نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور ترکی کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کو کمزور کرنے کام کیا۔ کیلیمارڈ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر یہ معلومات فراہم کی۔

اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ایگنیس کیلیمارڈ کا کہنا ہے کہ ’’ترکی میں میرے مشن کے دوران جمع کئے گئے ثبوتوں میں بادی النظر یہ سامنے آیا ہے کہ مسٹر خاشقجی کا مکمل منصوبہ بند طریقے سے بے رحمانہ قتل کیا گیا تھا۔اس قتل کا منصوبہ سعودی عرب کے حکام نے بنایا تھا۔‘‘ کیلیمارڈ نے سعودی عرب پر ترکی کی جانب سے کی جا نے والی تحقیقات کو کمزور کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے فوری طور پر اس پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔