یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی کارروائی، 280 ہلاک

صنعا: یمن میں سعودی اتحادی فوج نے شدید لڑائی کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی فورسز الحدیدہ ایئر پورٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یمنی و سعودی فوج نے بدھ کو اس ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا۔ 4 روز سے جاری جنگ کے بعد باالاخر اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں اور دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔

سعودی اتحادی فورسز کے اس آپریشن میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کی جانب سے ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کے علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز آلات سے صاف کرنا شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کی دوسری بڑی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب واقع ہے جو حوثیوں کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔