لیبیا: سیف الاسلام قذافی پھر سے منظرعام پر، حامیوں میں جشن
لیبیا کے سابق حکمراں لیڈر مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام قذافی طویل روپوشی کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آئے ہیں، جس پر لیبیا میں ان کے حامیوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے
لیبیا کے سابق حکمران لیڈر مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے صاحب زادے سیف الاسلام قذافی طویل روپوشی کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آئے ہیں۔ لیبیا میں ان کے حامیوں نے سیف الاسلام کے منظرعام پر آنے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ لیبیا میں کرنل قذافی کے حامی طبقے اور قبائل نے سیف الاسلام کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سیف الاسلام روپوشی کے بعد ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہونا چاہتے ہیں۔
جون 2017 میں زنتان میں جیل سے رہائی کے بعد سے سیف الاسلام منظر عام سے غائب رہے ہیں لیکن ان کے حامیوں نے جمعرات ان کی 48 ویں سالگرہ کے بعد سے ہی مبارکباد دی ہے۔ سیف الاسلام کے والد کرنل معمر قذافی کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں فروری 2011ء کونہ صرف اقتدار بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔
سیف الاسلام کو لیبیا کے متنازع شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایک طرف تو سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سب سےبڑے صاحب زادے ہیں اور دوسری طرف ان پر عالمی فوج داری عدالت میں سنگین جنگی جرائم کے تحت مقدمات بھی قائم ہیں۔
سیف الاسلام قذافی کے ایک حامی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف الاسلام کو اب مزید روپوش نہیں رہنا چاہیے۔ اندرون اور بیرون ملک ان کا ہرچاہنے والا انہیں موجودہ سیاسی دھارے میں دیکھنا چاہتا ہے۔ انہیں روپوشی توڑ کر باہر نکلنا چاہیے اور موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jun 2020, 12:40 PM