روسی دستوں نے یوکرین کی آٹھ بستیوں پر قبضہ کیا
روس اور ڈونباس جمہوریاوں کی فوج یوکرین میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اور ایک خصوصی مہم کے دوران انہوں نے آٹھ مزید بستیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملو میں شدت آتی جا رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے مغربی ممالک کی پابندیوں کو روس خاطر میں ہی نہیں لا رہا ہے۔ روس نے اب دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی مزید آٹھ بستیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
روس اور ڈونباس جمہوریاوں کی فوج یوکرین میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اور ایک خصوصی مہم کے دوران انہوں نے آٹھ مزید بستیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
کوناشنکوف نے کہا کہ لوہانسک پپلز ری پبلکن کے فوجیوں کے گروپ نے جارحانہ کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے توشکیوا اور گریچیوو کی بستیوں پر کنٹرول کرلیا ہے۔ ڈونیٹکس پپلز ری پبلکن کے پپلز ملیشیا کی اکائیاں جارحانہ مہمات کے دوران 4کلومیٹر آگے بڑھیں اور سگنلنو، تارام چک، یلینوو، ٹرڈووائے پر قبضہ کرلیا۔ روسی مسلح افواج نے کراسنایا پولینا اور اسٹیپنوئی کی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ یوکرینی مسلح افواج کی قیادت اے ڈبلیو اے سی ایس۔ناٹو نظام کے ای۔3اے طیارہ سے ونتسیا میں فضائیہ کے کمانڈ پوسٹ پر ڈیٹا حاصل کرکے صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کرپارہی ہے۔
کوناشنکوف نے کہاکہ خصوصی مہم کی شروعات تک یوکرینی مسلح افواج کے پاس 250سروس کے قابل جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تھے۔ روسی ایرواسپیس دستوں نے 89جنگی طیاروں اور 57ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔