روس: گرمی سے ماسکو ہوا بے حال، تپش نے توڑ ڈالے سبھی ریکارڈ، عوام پارک میں فوارہ سے حاصل کر رہے سکون

آج روس میں اب تک کا سب سے گرم موسم دیکھا گیا ہے، ماسکو میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا ہے جس کے ساتھ 1917 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی علامتی تصویر/  آئی اے این ایس</p></div>

گرمی علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دنیا کے کئی علاقوں میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہوئی بارش نے حالات قدرے بہتر ضرور کر دیا ہے، لیکن کئی علاقوں میں اب بھی گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ روس میں بھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں جہاں گرمی نے 1917 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی راجدھانی ماسکو میں گرمی سبھی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ روس میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس کو عبور کر گیا اور 36 ڈگری سلسیس کے قریب پہنچ گیا۔ آج روس میں اب تک کا سب سے گرم موسم دیکھا گیا جس نے ماسکو میں 1917 کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل 3 جولائی کو درجہ حرارت 32.7 ڈگری سلسیس درج کیا گیا تھا، لیکن آج تو لوگوں کا سڑکوں پر نکلنا محال ہو گیا۔


اس درمیان ماسکو کے میئر سرگیئی سوبیانن نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گرم ہواؤں سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لیں۔ جب درجہ حرارت بہت زیادہ ہو تو گھر میں رہنے کا مشورہ سبھی کو دیا گیا ہے۔ ماسکو میں رہنے والے لوگ اس وقت گرمی سے راحت پانے کے لیے عوامی مقامات پر موجود فواروں کا سہارا لے رہے ہیں اور پارکوں میں اپنا کافی وقت گزار رہے ہیں۔ 70 سالہ مونیرا گیلیمووا نے بتایا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس سے بہت تھکاوٹ ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں رات کو نیند نہیں آتی، یہ بہت مشکل وقت ہے، خصوصاً ہماری عمر والے لوگوں کے لیے۔‘‘

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ماسکو میں موسم بدلے گا، کیونکہ طوفان آنے کی پیشین گوئی بھی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ اگر موسم نہیں بدلا تو عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 44 دنوں تک چلی گرم لہر کے دوران کئی بیماریوں نے جنم لیا ہے۔ نظام ہاضمہ سے متعلق بیماریاں اور کینسر کے امراض بھی لوگوں میں تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ لوگوں کو اس مشکل وقت میں 2010 کی یاد آ رہی ہے جب روس میں 44 دنوں کی گرم لہر کے دوران 56 ہزار لوگوں کی جان گئی تھی۔ اس بار بھی گرمی نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے اور آنے والے وقت میں پتہ چلے گا کہ اس موسم نے کتنے لوگوں کی جان لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔