روس-یوکرین جنگ کے درمیان فیس بک کے استعمال پر روس نے لگائی پابندی
روس میں فیس بک پر ’جزوی پابندی‘ جمعہ کو نافذ ہو گئی، روسی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس قدم کو روسی میڈیا کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا قدم بتایا ہے۔
روس کے افسران نے جمعہ کے روز سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرین پر حملہ کو لے کر فیس بک کے ذریعہ روس حامی میڈیا اداروں کے مختلف اکاؤنٹ پر روک لگائے جانے کے بدلے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’روسکومنادجور‘ نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس نے فیس بک سے سرکاری نیوز ایجنسی ’آر آئی اے نوووستی‘، سرکاری ٹی وی چینل ’جویزدا‘ اور سرکار حامی نیوز ویب سائٹس ’لینٹا ڈاٹ آر یو‘ اور ’گازیٹا ڈاٹ آر یو‘ پر جمعرات کو لگائی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ فیس بک نے میڈیا اداروں کے اکاؤنٹس بحال نہیں کیے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ’جزوی پابندی‘ جمعہ کو نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس نے اپنے اس قدم کو روسی میڈیا کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا قدم بتایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔