روس نے یوکرین پر ’آئی سی بی ایم‘ سے کیا حملہ، پہلی بار اس خطرناک میزائل کے استعمال سے دنیا خوفزدہ!
کیف کی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو روس نے اپنے جنوبی استراخان علاقہ سے یوکرین پر انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) داغی ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں پہلی مرتبہ ’انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل‘ (آئی سی بی ایم) کا استعمال کیا ہے۔ یہ میزائل نیوکلیائی حملہ کرنے میں بھی اہل مانا جاتا ہے، اس لیے دنیا میں خوف کا ماحول بن گیا ہے۔
کیف کی فضائیہ کے مطابق جمعرات کو روس نے اپنے جنوبی استراخان علاقے سے یوکرین پر آئی سی بی ایم داغی ہے۔ اس سے قبل روس کی تنبیہ کے باوجود 19 اور 20 نومبر کو یوکرین نے روس پر امریکہ و برطانیہ کی میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ اس پر روس نے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی اور اس کا نتیجہ بھگتنے کے لیے خبردار بھی کیا تھا۔
بہرحال، روس کے تازہ حملہ کی یوکرینی فوج نے بھی تصدیق کی ہے۔ حالانکہ یوکرینی فوج نے یہ جانکاری نہیں دی ہے کہ روس کی اس طاقتور میزائل نے کس علاقہ کو ہدف بنایا اور اس سے کیا نقصان ہوا ہے۔ اس نے یہ ضرور بتایا کہ حملہ میں غیر نیکلیائی اسلحوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ کروز میزائلوں کو داغنے کے لیے روس نے اپنی طویل دوری کے بم اندازوں ٹی یو-95ایم ایس کا استعمال کیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے آئی سی بی ایم کے ذریعہ یوکرینی شہر نپرو کو ہدف بنایا ہے۔ ان میزائلوں سے نپرو کے شمال مشرقی علاقہ میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ اس درمیان یوکرینی صدر زیلنسکی نے لوگوں سے دہشت نہ پھیلانے کی گزارش کی ہے۔ دراصل حال ہی میں واشنگٹن اور لندن نے یوکرین کو اپنی طویل دوری تک مار کرنے والی میزائلوں کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی جنگ زیادہ کشیدگی اختیار کر لی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔