بغداد میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملہ
عراقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ادھر العربیہ ڈاٹ کام کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملے کے بعد گرین زون پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئیں۔
بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کی علی الصبح امریکی سفارت خانے کے نزدیک 4 کیٹوشیا راکٹ آکر گرنے کی اطلاع ہے۔ اس دوران عراقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر العربیہ ڈاٹ کام کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملے کے بعد گرین زون پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا بحران میں ہندوستان کو لگا ایک اور جھٹکا
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ راکٹ بغداد میں الرشید عسکری کیمپ کے علاقے سے داغے گئے۔ واضح رہے کہ کئی ماہ سے عراق میں ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ بھی بار بار ہونے والے راکٹ حملوں کی زد میں آ رہا ہے۔ رواں سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے پر امریکی فضائی یلغار میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد سے ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔
امریکی اور عراقی حکومت نے گزشتہ جمعے کی صبح جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ امریکا آئندہ مہینوں کے دوران عراق میں اپنے فوجی وجود میں کمی لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یہ بیان بغداد اور واشنگٹن کے درمیان تزویراتی بات چیت کے آغاز کے بعد سامنے آیا۔
بیان میں دونوں ملکوں کی حکومت نے کہا کہ "داعش تنظیم کے خطرے پر قابو پانے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی روشنی میں امریکا آنے والے مہینوں میں عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرتا رہے گا"۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔ اسی طرح بیان میں امریکا کا یہ موقف بھی دہرایا گیا کہ واشنگٹن عراق میں مستقل اڈوں یا مستقل عسکری وجود کے لیے کوشاں نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔