سویڈن میں ریکارڈ توڑ سردی کا سلسلہ جاری

شمال میں ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا تاکہ مسافروں کو بجلی کی کٹوتی کی صورت میں منجمد درجہ حرارت میں پھنس جانے کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل عالمتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل عالمتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سویڈن میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے اور یہاں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔سویڈش میٹرولوجیکل اینڈ ہائیڈرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس ایم ایچ آئی) نے جمعہ کو کہا کہ درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔ایس ایم ایچ آئی نے کہا کہ جمعرات کی سہ پہر نیماکا کے شمالی موسم مرکز پر کم از کم درجہ حرارت منفی 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ایس ایم ایچ آئی کے مطابق یہ گزشتہ 25 برسوں میں سویڈن میں جنوری میں ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ پچیس سال پہلے یہاں کا کم از کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 43.6 اور منفی 41.6 تھا، جو دوسرے شمالی موسمی اسٹیشنوں پر ہفتے کے شروع میں ناپا گیا تھا۔


شمال میں ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا تاکہ مسافروں کو بجلی کی کٹوتی کی صورت میں منجمد درجہ حرارت میں پھنس جانے کے خطرے سے بچایا جا سکے، لیکن موسم کی وجہ سے جمعہ کو ٹریفک میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آئی۔

ہفتے کے شروع میں شدید برف باری کے باعث سویڈن کے انتہائی جنوبی حصے میں ای 22 ہائی وے پر تقریباً 1,000 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ سویڈش ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کی صبح تک تمام موٹر سواروں کو نکال لیا گیا تھا، کچھ کی اپنی گاڑیوں میں تقریباً 24 گھنٹے بیٹھے رہنے کے بعد نکالا گیا تھا۔


ایس ایم ایچ آئی کے مطابق ہفتے کے آخر میں سرد موسم برقرار رہے گا۔ شمالی سویڈن میں درجہ حرارت منفی 30 اور منفی 20 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔