پوتن نے زیلنسکی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا: کریملن

چوٹی کانفرنس کے لئےروسی اور یوکرینی مذاکرات کاروں کو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک ٹھوس دستاویز پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کریملن نے اتوار کو کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملنے سے انکارنہیں کیا ہے اور مستقبل میں دونوں لیڈران کا چوٹی کانفرنس میں شامل ہون صرف تصور نہیں ہو سکتا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روزیہ 1 شو کو بتایا کہ "پوتن نے کبھی ملنے سے انکار نہیں کیااور ایک ملاقات ممکن ہے۔"


تاہم، انہوں نے زور دے کر کہا کہ چوٹی کانفرنس کے لئے روسی اور یوکرینی مذاکرات کاروں کو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک ٹھوس دستاویز پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا، ’’خیالات کے ایک مجموعے کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک ٹھوس تحریری دستاویز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریملن نے منسک معاہدہ پر بات چیت کرنے کے اپنے تجربے سے سیکھا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ روسی اور یوکرائنی مذاکرات کار ایک دستاویز پر متفق ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کو یوکرین میں حالات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ روسی یوکرینی مذاکرت کے دوران کی گئی کوششیں ہمیں ایک دستاویز پر دستخط کرنے کی اجازت دیں گے جو صورت حال کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر کام کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد یورپی ممالک اور یورپی اقتصادی برادری کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ روس، یوکرین میں اپنے فوجی آپریشن کے اہداف کو پوری طرح سے حاصل کر لے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔