پرائیویٹ جیٹ طیارہ بالٹک سمندر میں گر کر تباہ، چار افراد کی موت

لاتویا کے وزیر دفاع آرٹس پابرکس نے کہا کہ ایک لاتوی ریسکیو کشتی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور سویڈن اور لیتھوانیا کی ریسکیو ٹیمیں بھی اس علاقے میں جا رہی ہیں۔

طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسٹاک ہوم: بحیرہ بالٹک میں پرائیویٹ جیٹ گرنے سے جہاز میں سوار چاروں افراد کی موت کا خدشہ ہے۔ سویڈش ٹیلی ویژن نے اتوار کو سویڈش جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ ’’ان کے زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں ہے‘‘۔ اس دوران سویڈن اور لاتویا کے درمیان سمندر میں ملبہ اور تیل کا رساؤ دیکھا گیا۔

لاتویا کے وزیر دفاع آرٹس پابرکس نے کہا کہ ایک لاتوی ریسکیو کشتی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے اور سویڈن اور لیتھوانیا کی ریسکیو ٹیمیں بھی اس علاقے میں جا رہی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ کس ملک کے پانی میں گر کر تباہ ہوا۔


دوسری جانب، فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق طیارہ آسٹریا کا رجسٹرڈ سیسنا 551 ہے، جو جنوبی اسپین کے جیریز سے اڑان بھر رہا تھا، جہاں سے اس نے بغیر کسی مقررہ منزل کے ٹیک آف کیا تھا۔ یہ پیرس اور کولون میں دو بار مڑا اور بحیرہ بالٹک میں مڑنے سے پہلے سویڈن کے جزیرے گوٹ لینڈ کے قریب سے گزرا۔ یہ طیارہ اتوار کو 17.45 پر گر کر تباہ ہوا اور لاتویائی شہر وینٹ اسپل کے شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

وہیں سویڈش حکام نے بتایا کہ جرمن اور ڈنمارک کے جنگی طیاروں نے سیسنا کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ رابطہ کرنے میں ناکام رہے۔ لڑاکا طیارے میں موجود پائلٹ سیسنا کے کاک پٹ کے اندر کسی کو نہیں دیکھ سکے۔ لاتویائی سول ایوی ایشن ایجنسی (سی اے اے) نے کہا کہ حادثے کے متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔