چنمے داس کی گرفتاری پر بنگلہ دیش میں ہنگامہ، ایک وکیل کی موت، پولیس کا لاٹھی چارج

بنگلہ دیش میں چنمے داس کی گرفتاری پر ہندو برادری ناراض ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت بھی مسترد کر دی ہے اور انہیں کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کل چٹاگانگ کورٹ بلڈنگ کے علاقے میں پولیس اور چنمے کرشنا داس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس دوران ایک وکیل کی بھی موت ہو گئی۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ سیف الاسلام کے نام سے ہوئی ہے جو چٹاگانگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا رکن بھی تھا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ انچارج نورالاسلام نے بتایا کہ وکیل کو چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے انہیں شام 4 بجے کے قریب مردہ قرار دیا۔

بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈیلی سٹار کے مطابق چنمے داس کی گرفتاری کے بعد صورتحال کو بگڑتے دیکھ کر پولیس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے اہلکاروں نے وین کا راستہ صاف کرنے کے لیے ساؤنڈ گرینیڈ اور لاٹھیاں برسائیں۔ چتوگرام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ناظم الدین چودھری نے عینی شاہدین کے حوالے سے دی ڈیلی سٹار کو بتایا، "تصادم کے دوران، چنمے داس کے کچھ حامی جو عدالت کے احاطے میں احتجاج کر رہے تھے، تقریباً 3.30 بجے سیف الا اسلام  کو گھسیٹتے ہوئے رنگم کنونشن ہال میں  کھینچ لیا اور اس پر حملہ کر دیا۔‘‘


گولم رسول مارکیٹ کے ملازم محمد دیدار نے کچھ دوسرے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سیف الا اسلام کو بچایا اور ہسپتال لے گئے۔ انہوں نے کہا، "چنمے داس کے کچھ حامیوں نے رنگم کنونشن ہال کے ساتھ والی سڑک وکیل پر حملہ کیا۔" تصادم میں صحافیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے پانچ سی ایم سی ایچ میں زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔