ایران: مسافر طیارہ حادثہ زدہ، 66 افراد ہلاک

پرواز بھرنے کے محض 20 منٹ بعد ہی مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ایران میں زبردست طیارہ حادثہ میں 66 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔دی ایسو سی ایٹیڈ پریس کی خبروں کے مطابق اسیمن ائیرلائنس کا یہ طیارہ 66 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا تھا جو پرواز بھرنے کے 20 منٹ بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں سبھی 66 لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ طیارہ حادثہ سنٹرل ایران کے سیمیروس پہاڑی علاقوں میں ہوا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کر رہا ہو لیکن پھر اچانک ایک دھماکہ کے ساتھ یہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔

اسیمن ائیرلائنس کا یہ طیارہ کم دوری والے دو انجن پر مبنی چھوٹا طیارہ تھا جو اتوار کی صبح تہران سے یاسوز جا رہا تھا جس کی دوری تقریباً 620 کلو میٹر ہے۔ پہلے یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ طیارہ راڈار سے غائب ہو گیا ہے اور پھر کچھ ہی دیر بعد حادثے کی خبر سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ گھنے کہرے اور خراب موسم کی وجہ سے فوج کو مدد پہنچانے میں بھی سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔