یوکرین میں میاں بیوی سمیت پالتو جانور بے گھر ہوئے

یوکرین کے شہر ارپین میں جنگ شروع ہونے کے بعد اینستیسیا اور اس کے شوہر نے اپنے 19 کتوں، بلیوں اور ایک چوہے کے ساتھ شہر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جنگ میں کیا کیا نقصان ہوتا ہے اور کون کون متاثر ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ جنگ میں صرف انسان ہی متاثر ہوتا ہے، جنگ میں جانور اور خاص طور سے پالتو جانور بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جانور تو زیادہ متاثر نہیں ہوتے کیونکہ ان کی زبان ہم سمجھ نہیں پاتے ۔ پالتو جانوروں کے مالکان پر ایسے حالات میں کیا بیتتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہ ان کے بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔

شمالی یوکرین کے دارالحکومت کے نزدیک واقع شہر ارپین میں جنگ شروع ہونے کے بعد اینستیسیا اور اس کے شوہر نے اپنے 19 کتوں، بلیوں اور ایک چوہے کے ساتھ شہر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سی این این سے بات کرتے ہوئے اینستیسیا کا کہنا تھا کہ وہ ساری زندگی کتوں سے پیار کرتی رہی ہیں اس لیے انہیں چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ پل سے کیف تک پیدل سفر کر رہی تھیں۔

انہوں نے سی این این کو بتایا، "میری وہیل چیئر پر دو کتے تھے، ایک وہیل چیئر پر سفر کرنا پسند نہیں کرتا تھا اور اس نے کچھ وقت میرے ہاتھوں پر سفر کیا۔ اینستیسیا نے سی این این کو بتایا کہ پہلے تو کتے بھیڑ سے ڈر گئے اور گھر جانے کی کوشش کرنے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔