اسپین میں بھی پیگاسس، وزیراعظم اور وزیر دفاع کے فون ٹیپ کئے گئے

ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی لوگ دراندازی کر رہے ہیں اب اس کی اطلاع عدلیہ کو دے دی گئی ہے تاکہ پوری جانچ کے بعد سچائی سامنے آسکے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسپین کے ایک افسر نے دعوی کیا کہ پیگاسس نظام کے ذریعہ وزیراعظم پیڈرو سانچیج اور وزیردفاع مارگریٹا رابلس کے موبائل ٹیپ کئے گئے تھے۔

اسپین کے صدر کے دفتر کے وزیر فیلکس بولانوس نے سرکاری ترجمان ایسابیل روڈریگیج کے ساتھ پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اسپینش نیشنل کرپٹولاجک سینٹر کی دو تکنیکی رپورٹوں کے مطابق، وزیراعظم اور وزیردفاع کے فون پیگاسس نظام کا استعمال کرکے ’غیرقانونی ‘طریقے سے باہر سنے گئے تھے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیڈرو سانچیج کے فون کی مئی 2021 میں جاسوسی کی کوشش ہوئی تھی۔وہیں وزیردفاع مارگریٹا رابلس کے فون کی ایک مہینے بعد جاسوسی کی رپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بے حد نازک معاملہ ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی لوگ دراندازی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع عدلیہ کو دے دی گئی ہے جس سے پوری جانچ کے بعد سچائی سامنے آسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔