جرمنی کے ہیمبرگ ایئرپورٹ پر خوف و ہراس ، مسلح شخص کی فائرنگ، 27 پروازیں متاثر
جرمن وفاقی پولیس کے ترجمان تھامس گربرٹ نے بتایا کہ 35 سالہ حملہ آور کی اہلیہ نے انہیں بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے اس کے 4 سالہ بچے کو اغوا کر لیا ہے۔
جرمنی کے ہیمبرگ ایئرپورٹ پر کار سوار نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں سنسنی پیدا کردی۔ ایک کار سوار بیریئر توڑ کر ہوائی اڈے کے میدان میں داخل ہوا اور دو بار ہوا میں ہتھیار سے فائر کیا۔
کار سوار کی اس حرکت سے ہیمبرگ ایئرپورٹ پر کہرام مچ گیا۔ جس کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن ہوائی اڈے نے اعلان کیا کہ اسے فی الحال ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گولیاں چلانے کے بعد اس شخص نے دو جلتی ہوئی بوتلیں کار سے باہر پھینک دیں۔
جرمن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کی گاڑی میں ایک بچہ بھی موجود تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ سے کہا کہ وہ ایک بڑی کارروائی کر رہے ہیں۔ اس دوران ہوائی اڈے کی بندش کے بعد تقریباً 27 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق، شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کے ہوائی اڈے کو مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور ہفتے کی رات پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ جرمن وفاقی پولیس کے ترجمان تھامس گربرٹ نے ڈی پی اے کو بتایا کہ ریاستی اور وفاقی پولیس کے افسران کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر اور حملہ آور کی گاڑی کے آس پاس موجود تھی۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق جرمن وفاقی پولیس کے ترجمان تھامس گربرٹ نے بتایا کہ 35 سالہ حملہ آور کی اہلیہ نے انہیں بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے اس کے 4 سالہ بچے کو اغوا کر لیا ہے۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی جس کے بعد پتہ چلا کہ ایئرپورٹ کے اندر حملہ کرنے والا وہی شخص ہے۔ خاتون جس کے بارے میں بات کر رہی تھی کیونکہ کار کے اندر ایک 4 سال کا بچہ بھی موجود تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔