فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی پولیس سے جھڑپ

اردن کے زیر انتظام مسلم وقف نے مارچ کے وسط میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا تھا اور اب اس کو عید کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ایک ’’ غیر قانونی مظاہرے‘‘ کو منتشر کردیا ہے اور مسجد الاقصیٰ کے باہر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کے زیر انتظام مسلم وقف نے مارچ کے وسط میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا تھا اور اب اس کو عید کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بعض عبادت گزاروں نے نمازِ عید ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور ان کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔


الاقصیٰ مسلمانوں کے نزدیک تیسرا متبرک مقام ہے اور یہاں عام حالات میں ہزاروں افراد نماز عید ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔