جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے پارلیمانی انتخابات میں 60 فیصد نشستیں حاصل کیں

جنوبی کوریا میں مرکزی لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے براہ راست انتخابات میں 161 حلقوں کی نشستیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

جنوبی کوریا کے لبرل اپوزیشن گروپ نے پارلیمانی انتخابات میں 60 فیصد سے زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں۔نیشنل الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

مرکزی لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے براہ راست انتخابات میں 161 حلقوں کی نشستیں حاصل کیں، جبکہ اس کی سیٹلائٹ پارٹی نے 99.99 فیصد ووٹوں کے ساتھ 14 متناسب نمائندگی (پی آر) سلاٹ حاصل کیا۔


کمیشن نے رپورٹ کیا کہ ری بلڈنگ کوریا پارٹی نے 12 پی آرز حاصل کیے، جب کہ سینٹر لیفٹ نیو فیوچر پارٹی اور بائیں بازو کی پروگریسو پارٹی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی۔ حکمران پیپلز پاور پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹی نے 90 اور 18 پی آر نشستیں حاصل کیں۔سنٹر رائٹ نیو ریفارم پارٹی نے ایک حلقہ کی سیٹ اور دو پی آر سیٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔