پیغمبر اسلام کی سالگرہ کے موقع پر خامنہ ای نے 3458 قیدیوں کی معافی کا کیا اعلان
ایران میں عام طور پر مذہبی تعطیلات اور اہم تقریبات پر معافی دینے کا رواج ہے، اسی رواج کو آگے بڑھاتے ہوئے خامنہ ای نے 3458 قیدیوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 3458 قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ ایران نیوز ایجنسی نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے عدالتی نظام کے سربراہ کی تجویز پر خامنہ ای نے پیغمبر اسلام اور چھٹے امام جعفر الصادق کی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کو معافی کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں عام طور پر مذہبی تعطیلات اور اہم تقریبات پر معافی دینے کا رواج ہے۔ اسی رواج کو آگے بڑھاتے ہوئے خامنہ ای نے 3458 قیدیوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اس رواج کے تحت عموماً ایسے قیدیوں کی رہائی کی جاتی ہے جن کا اخلاق اچھا ہو، یا پھر جس نے کسی بڑے جرم کا ارتکاب نہ کیا ہو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔