جنوبی کوریا نے تھاڈ میزائل تعینات کیا
سیول: جنوبی کوریا نے شیونگزو گولف کورس کے نزدیک شمالی کوریا کے میزائلوں کو تباہ کرنے نے والے تھاڈ میزائل کو تعینات کیا ہے۔ یہاں میزائل کی تعیناتی کی مقامی باشندوں نے مخالفت کی ہے، جس کے بعد ہزاروں پولس اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ان میزائلوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ جنوبی سیول سے 217 کلومیٹر کی مسافت پر شیونگزو کولف کورس کے نزدیک یہ میزائل تعینات کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں کی تعیناتی کے بعد جنوبی کوریا کو چین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس نے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے یہ اپنے اندرونی علاقوں کے بارے میں معلومات جمع کر سکتا ہے۔ ان میزائلوں کے اندر رڈار نظام کافی فعال ہے۔ لیکن جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے یہ میزائل شمالی کوریا سے خطرے کے پیش نظر تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو شمالی کوریا نے اپنے چھٹے ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا۔ دوسرے ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائیڈروجن بم تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔